دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، افتخار گیلانی

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے ہنگو میں فتنہ الخوارج کی جانب سے کیے گئے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر، سپاہی شکیل احمد، سپاہی محمد عثمان عزیز، سپاہی حمزہ اور سپاہی غلام سجاد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔افتخار گیلانی نے کہا کہ وطن، امن اور ملکی سلامتی کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے افسران اور جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے قیام کیلئے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے