حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں
اسلام آباد: حکومت نے ردوبدل کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کمی کر دی گئی، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 312 روپے فی لٹر مقرر ہو گئی۔ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، ڈیزل 346 روپے فی لٹر کی موجودہ قیمت پر برقرار رہے گا۔