روبینہ خالد سے ساجد حسین طوری کی ملاقات
اسلام آباد: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد سے سابق وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری اور پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا لیبر ونگ کے صدر شاہ ذوالقرنین نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پارٹی تنظیمی معاملات، محنت کش طبقے کو درپیش مسائل اور کم آمدن و مستحق افراد کیلئے سماجی تحفظ کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی ملک بھر کے مستحق اور کم آمدن خاندانوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین خصوصاً کم آمدن خاندانوں تک مالی معاونت کی فراہمی کو مزید شفاف، مؤثر اور آسان بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور بہتر خدمات کے ذریعے امدادی نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ملاقات میں محنت کشوں اور کم آمدن طبقات کیلئے سماجی تحفظ کے اقدامات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔ شرکا نے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کیلئے باہمی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ساجد حسین طوری اور شاہ ذوالقرنین نے مستحق خاندانوں کی معاونت اور سماجی تحفظ کی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے بی آئی ایس پی کی کوششوں کو سراہا۔سینیٹر روبینہ خالد نے معزز مہمانوں کا ملاقات کیلئے شکریہ ادا کرتے ہوئے عوامی فلاح اور سماجی تحفظ سے متعلق امور پر مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور