پیٹرولیم قیمتوں میں نیا موڑ، پیٹرول سستا مگر ڈیزل پھر مہنگا

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی کردی، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے، جن کا اطلاع18 ستمبر 2026سے ہوگا۔اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد نئی قیمت424 روپے 92 پیسے فی لیٹرمقرر کردی گئی ہے۔دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت390 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات** میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک مقررہ طریقہ کار کے تحت نافذ کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے