21ویں صدی کا طویل ترین مکمل سورج گرہن، پاکستان میں جزوی منظر دیکھا جاسکے گا


اسلام آباد: 21ویں صدی کا طویل ترین مکمل سورج گرہن2 اگست 2027 کو رونما ہوگا، جس کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں دن کے وقت چند منٹ کے لیے رات جیسی تاریکی چھا جائے گی۔ پاکستان میں بھی یہ فلکیاتی منظر دیکھا جاسکے گا، تاہم یہاں سورج گرہن مکمل کے بجائے جزویہوگا۔فلکیاتی حسابات کے مطابق مکمل سورج گرہن کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ6 منٹ 23 سیکنڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران چاند سورج کی پوری قرص کو ڈھانپ لے گا اور مکمل گرہن کے راستے میں موجود علاقوں میں دن کے وقت غیر معمولی تاریکی کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔گرہن کا آغاز بحر اوقیانوس سے ہوگا، جس کے بعد اس کا راستہ اسپین، شمالی مراکش، شمالی الجزائر، شمالی تیونس، شمال مشرقی لیبیا، مصر، سوڈان، سعودی عرب، یمن اور صومالیہ** کے بعض علاقوں سے گزرتا ہوا بحر ہند میں چاغوس جزائر کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔پاکستان میں سورج گرہن 2 اگست 2027 کو تقریباً دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر شروع ہونے اور شام 4 بج کر 51 منٹ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔اسلام آباد میں گرہن کا آغاز تقریباً 3 بج کر 14 منٹ پر ہوگا، یہ 3 بج کر 47 منٹ پر عروج پر پہنچے گا اور 4 بج کر 19 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔کراچی میں سورج گرہن تقریباً 3 بجےشروع ہونے اور 4 بج کر 48 منٹ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔پاکستان کے علاوہ یورپ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں میں بھی جزوی سورج گرہن دیکھا جاسکے گا، جبکہ مکمل گرہن کا مرکزی راستہ متعدد ممالک سے گزرے گامصر کو اس تاریخی فلکیاتی منظر کے اہم مقامات میں شمار کیا جارہا ہے، جہاں مکمل سورج گرہن تقریباً 6 منٹ 19 سیکنڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ سوہاج اور بحیرۂ احمر کے بعض علاقوں میں بھی مکمل گرہن کا دورانیہ 6 منٹ سے تجاوز کرسکتا ہے۔اسپین کے ملاگا، کیڈیز اور طریفا مراکش کے طنجہ الجزائر کے وھران، تیونس کے صفاقس، لیبیا کے بن غازی اور سعودی عرب کے جدہ سمیت مختلف مقامات پر مکمل سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ مکہ مکرمہ میں مکمل گرہن کا متوقع دورانیہ تقریباً 5 منٹ 10 سیکنڈ ہوگا۔اسپیس ڈاٹ کام کے مطابق میڈرڈ میں سورج کا تقریباً 86 فیصد، رباط میں 98 فیصد، الجزائر اور طرابلس میں تقریباً 99.9 فیصد جبکہ قاہرہ میں تقریباً 95 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا۔ماہرین کے مطابق مکمل سورج گرہن اس وقت رونما ہوتا ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آکر سورج کی پوری قرص کو عارضی طور پر ڈھانپ لیتا ہے۔ مکمل گرہن کے دوران آسمان تاریک ہوجاتا ہے اور سورج کی بیرونی فضا، جسے کورونا کہا جاتا ہے، بھی نمایاں ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے