پیٹرول کی قیمت 341 روپے سے تجاوز کرگئی، ڈیزل بھی مزید مہنگا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 25 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔اوگرا کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 25 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا۔