معروف اداکارہ حمیرا بانو کی پراسرار پوسٹ نے مداحوں کو حیران کردیا

پی ٹی وی کی معروف سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک اہم اشارہ دیتے ہوئے شوہر کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جس کے بعد ان کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حمیرا بانو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کیں، تاہم انہوں نے تصاویر میں شوہر کا چہرہ نمایاں نہیں کیا۔اداکارہ نے نئی زندگی کے آغاز پر ایک جذباتی پیغام بھی تحریر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان بعض اوقات اپنے لیے کچھ اور منصوبہ بناتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ کی منصوبہ بندی مختلف ہوتی ہے، اور جب رب ’’کن‘‘ فرماتا ہے تو منزل آسان ہوجاتی ہے۔حمیرا بانو کی جانب سے تصاویر اور پیغام شیئر کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مایا خان، سباحت بخاری، منسا ملک اور عرفان موری والا سمیت متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی حمیرا بانو کے لیے نئی زندگی میں خوشیوں، محبت اور کامیابی کی دعائیں کیں۔حمیرا بانو پاکستانی ٹیلی ویژن کی تجربہ کار اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ وہ متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور بالخصوص ماں اور خاندان کی بڑی خاتون کے کرداروں میں ناظرین کی توجہ حاصل کرتی رہی ہیں۔ان کے نمایاں ڈراموں میں امید، مہرپوش، میرا رب وارث، ملالِ یار، ڈولی ڈارلنگ، میرے اپنے، بے نام، بنو، دیوانگی اور محروم شامل ہیں۔حمیرا بانو نے حالیہ ڈرامہ ملکیت میں زکیہ کا کردار ادا کیا، جس میں ان کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے سراہا گیا۔ ڈرامے کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر، ثانیہ شمشاد، ہارون شاہد، مایا خان، فائزہ گیلانی اور دیگر اداکار شامل تھے۔اداکارہ کی ٹیلی ویژن مصروفیات بھی جاری ہیں اور ان کی حالیہ اسکرین موجودگی نے مداحوں کی توجہ حاصل کی ہے۔ وہ آئندہ بھی نئے ڈرامہ پروجیکٹس میں نظر آئیں گی۔حمیرا بانو نے اپنی نجی زندگی کو عموماً میڈیا کی توجہ سے دور رکھا ہے، اسی لیے شوہر کے ہمراہ تصاویر اور نئی زندگی سے متعلق ان کے پیغام نے مداحوں کو حیران ہونے کے ساتھ ساتھ خوش بھی کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے