پوپ لیو کا فرانس دورہ ،امن اور انسانیت پر زور دیا

پیرس: پوپ لیو نے فرانس کے دورے کے دوران مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بڑھتے اثرات کے تناظر میں انسانیت کو درپیش چیلنجز پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کو مشینی ترقی کے دور میں اپنی انسانی شناخت نہیں کھونی چاہیے۔ فرانس روانگی سے قبل طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ وہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح فرانس بھی یسوع مسیح کے پیروکار کی حیثیت سے امن کا پیغام پہنچانے آئے ہیں، جبکہ موجودہ حالات میں یہ پیغام خاص اہمیت رکھتا ہے۔ ان کے دورے کے پہلے دو روز پیرس میں ہونے والی مختلف تقریبات میں تقریباً 10 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ دورے کا اہم مرحلہ ہفتے کو ہوگا جب پوپ لیو پلیس دی لا کونکورڈ اور ملحقہ شانزے لیزے میں ایک بڑے اجتماع کی قیادت کریں گے۔ پوپ لیو مسیحی دنیا کے معروف زیارتی مقام لوردس بھی جائیں گے، جہاں وہ کلیسائی جنسی زیادتی کے متاثرین سے نجی ملاقات کریں گے، جبکہ جرمن سرحد کے قریب واقع شہر میٹز میں یورپ میں امن کے حوالے سے مزید گفتگو کریں گے۔ جمعہ کو پوپ لیو تقریباً ڈھائی کلومیٹر طویل پاپ موبائل سفر کے دوران عوام کو ہاتھ ہلاتے ہوئے وسطی پیرس میں نوٹر ڈیم کیتھیڈرل پہنچیں گے۔ وہ 2019 کی تباہ کن آتش زدگی کے بعد کیتھیڈرل کی تزئین و بحالی کا جائزہ لینے والے پہلے پوپ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے