پاکستانی چوکی تبا ہ کرنے کاافغان دعویٰ جعلی اور من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے افغان وزارت دفاع کے اس دعوے کو جعلی اور من گھڑت قرار دیا ہے کہ اسپن بولدک سرحد کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کردی گئی ہے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق 24 اور 25 ستمبر کی درمیانی شب بلوچستان کے گلستان سیکٹر میں افغان جارحیت کی کوشش ناکام بنادی گئی، جس کے دوران اور بعد میں افغان طالبان کی چوکیوں پر کارروائی کی گئی۔ وزارت کے مطابق کارروائی میں کم از کم 13 افغان طالبان اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ وزارت اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کی ویڈیوز اور دیگر شواہد بھی سامنے آچکے ہیں جو سرحدی جھڑپ اور افغان طالبان کی چوکیوں کے خلاف کارروائی کو ظاہر کرتے ہیں۔ وزارت نے افغان وزارت دفاع کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ حالیہ جھڑپ میں افغان فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے جمعرات کو افغانستان کے 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے تھے، جنہیں حکام نے افغانستان سے پاکستان کی حدود میں آنے والے ڈرونز کے جواب میں کارروائی قرار دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کو افغانستان سے آنے والے 8 ڈرونز نے طورخم اور کوہاٹ کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں مار گرایا گیا۔ اس سے قبل کرم کے قریب افغان طالبان کی جانب سے فائرنگ اور دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش بھی ناکام بنانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ پاکستان نے خیبر پختونخوا میں حا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے