فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

پشاور:چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے منگل کو کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، جاری انسداد دہشتگردی کارروائیوں، سرحدی انتظامات اور صوبے میں تعینات فوجی فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور کور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیت اور تیاری کو سراہتے ہوئے ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ان کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے فوجی فارمیشنز کو چوکس رہنے اور آپریشنل تیاری کے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔یہ دورہ کوہاٹ کی اولڈ پولیس لائنز پر حالیہ مہلک حملے کے چند روز بعد ہوا، جس میں 16 پولیس اہلکاروں اور 6 شہریوں سمیت 22 افراد جاں بحق جبکہ 103 افراد زخمی ہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے