شارجہ میں مقامی سطح پر تیار ڈی واٹرنگ پمپس کی تیاری، روور انڈسٹری کی اہم پیش رفت

ممالک سے صارفین، کاروباری شراکت داروں اور صنعتی شعبے سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد روور انڈسٹری اور ٹی اے ایف ای پاور کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا اور قابل اعتماد پاور اور ڈی واٹرنگ سلوشنز کے شعبے میں دونوں کمپنیوں کی علاقائی موجودگی کو اجاگر کرنا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق روور انڈسٹری نے ٹی اے ایف ای پاور کے ایئر کولڈ اور واٹر کولڈ انجنز سے چلنے والے آٹو پرائم ڈی واٹرنگ پمپس کی تیاری، فراہمی، تنصیب، کمیشننگ اور فروخت کے بعد خدمات میں اپنی مہارت پیش کی۔تقریب میں تعمیرات، انفراسٹرکچر، آئل اینڈ گیس، ٹیلی کمیونیکیشن، رینٹل اور سیاحت سمیت مختلف اہم شعبوں میں مقامی سطح پر معاونت کے حامل صنعتی سلوشنز کی بڑھتی ہوئی طلب کو بھی اجاگر کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی اے ایف ای پاور کے سینئر نائب صدر برائے سیلز اینڈ مارکیٹنگ وکاس گپتا نے کمپنی کے عالمی ترقی کے سفر اور 35 سے زائد ممالک میں موجودگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی اے ایف ای پاور نے جدید انجینئرنگ، ایندھن کی بچت اور صارفین پر مرکوز خدمات کے ذریعے قابل اعتماد اور مؤثر ڈیزل انجنز اور جنریٹر سیٹس کے شعبے میں مضبوط ساکھ قائم کی ہے۔روور انڈسٹری کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر رام ویر شرما، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ راکیش شرما اور ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ مکیش شرما نے کمپنی کے ترقیاتی سفر اور شارجہ میں قائم ’میک اٹ اِن دی ایمریٹس‘‘ مینوفیکچرنگ سہولت کے بارے میں آگاہ کیا۔شارجہ کی اس سہولت میں 4 سے 12 انچ تک کے آٹو پرائم ڈی واٹرنگ پمپس تیار کیے جاتے ہیں، جن کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعات کے ساتھ تکنیکی معاونت اور متحدہ عرب امارات میں فروخت کے بعد خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔تقریب کا ایک اہم پہلو ٹی اے ایف ای پاور کی ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ ٹیم کی جانب سے ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ تھا، جس میں آئی او ٹی پر مبنی ریموٹ مانیٹرنگ سلوشن پیش کیا گیا۔ اس نظام کے ذریعے صارفین ڈی واٹرنگ پمپس اور ڈیزل جنریٹر سیٹس سمیت اہم آلات کی دور سے نگرانی کر سکتے ہیں، جس سے آپریشنز کی نگرانی، کارکردگی کا جائزہ اور دیکھ بھال کے عمل کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملتی ہے۔پروڈکٹ واک اراؤنڈ کے دوران ٹی اے ایف ای پاور اور روور انڈسٹری کے سینئر نمائندوں نے صارفین سے ملاقات کی اور مصنوعات کی نمایاں خصوصیات، فوائد اور مختلف صنعتی شعبوں میں ان کے استعمال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔شرکاء نے قابل اعتماد پاور سلوشنز، مقامی سطح پر تیار کردہ ڈی واٹرنگ آلات، اسمارٹ مانیٹرنگ ٹیکنالوجی اور مضبوط علاقائی بعد از فروخت سروسز کے امتزاج کو سراہا۔کسٹمر میٹ 2026 نے روور انڈسٹری اور ٹی اے ایف ای پاور کو صارفین سے براہ راست رابطے، صنعتی تجربات کے تبادلے اور متحدہ عرب امارات و خلیجی خطے میں نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔ تقریب کے اختتام پر دونوں کمپنیوں نے جدت، مقامی مینوفیکچرنگ اور علاقائی صارفین کو جدید صنعتی سلوشنز فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے