ٹرمپ انتظامیہ اور امریکی میڈیا آمنے سامنے، صدارتی پریس کوریج معطل

واشنگٹن:وائٹ ہاؤس کی جانب سے سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے صحافیوں کی رسائی محدود کیے جانے کے بعد امریکا کے بڑے میڈیا اداروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشترکہ ٹیلی ویژن پریس کوریج میں شرکت معطل کر دی۔اے بی سی، سی بی ایس، سی این این، فاکس نیوز اور این بی سی سمیت بڑے نشریاتی اداروں نے صدارتی ٹیلی ویژن پریس پول میں شرکت روک دی۔ میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے عائد پابندیوں سے صحافیوں کی صدارتی تقریبات تک رسائی اور عوام کو حکومتی سرگرمیوں سے آزادانہ معلومات کی فراہمی سے متعلق خدشات پیدا ہوئے ہیں۔سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو نے وائٹ ہاؤس تک اپنی رسائی بحال کرانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے صحافیوں کی رسائی محدود کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ متاثرہ میڈیا اداروں پر متعدد بار تنقید کرتے ہوئے ان پر ایسی خبریں نشر کرنے کا الزام عائد کر چکے ہیں جنہیں وہ غلط یا گمراہ کن قرار دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے