پاکستانی اور سعودی سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا شرط ختم


نیویارک:پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سرکاری سفر اور ادارہ جاتی روابط مزید آسان ہو جائیں گے۔معاہدے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر دستخط کیے۔سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور ادارہ جاتی تبادلے مزید آسان ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ معاہدہ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے