نئے صوبوں پر اکتوبر میں پارلیمان کا اہم مرحلہ، اسلام آباد کے لیے بھی نیا ماڈل زیر غور

وفاقی حکومت نے اکتوبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کے دوران نئے صوبوں کے قیام پر بحث کرانے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس نہیں ہوں گے، تاہم اکتوبر میں پارلیمان کے اجلاس منعقد ہوں گے، جن میں نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر بحث کرائی جائے گی۔اسلام آباد کے حوالے سے وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ وفاقی دارالحکومت کو صوبہ نہیں بنایا جا رہا، بلکہ یہاں نیا گورننس ماڈل اختیار کرنے کی تیاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ذرائع نے بتایا تھا کہ اسلام آباد میں موجودہ بلدیاتی نظام کے بجائے نیا نظام متعارف کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔ تجویز کے تحت 27 رکنی اسمبلی تشکیل دینے اور چیف ایگزیکٹو کے لیے وزیراعلیٰ یا میئر کا عہدہ تخلیق کرنے کی تجویز شامل ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں مقامی حکومتوں سے متعلق آرڈیننس کی مدت بھی ختم ہوچکی ہے۔ 9 جنوری 2026 کو جاری ہونے والے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو نافذ ہوئے 240 دن گزر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے