پیٹرولیم لیوی پر حکومتی مذاکرات، جماعت اسلامی کا دھرنے جاری رکھنے کا فیصلہ

پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پنجاب ہاؤس میں ہوا، تاہم جماعت اسلامی نے مذاکرات کے باوجود دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد حکومتی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت کے لیے پنجاب ہاؤس پہنچا۔ وفد میں سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا، عنایت اللہ خان، ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ اور نوید علی بیگ شامل تھے۔حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کی، جبکہ رانا ثناءاللہ خان، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی بھی مذاکرات میں شریک ہوئے۔یہ مذاکراتی عمل کا دوسرا مرحلہ تھا۔ پہلے مرحلے میں جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے چھ تجاویز حکومت کے سامنے پیش کی تھیں۔جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے باوجود اس کے دھرنے جاری رہیں گے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے