سی ٹی ڈی کی کارروائی، حساس ادارے کے افسر کے قتل میں ملوث مبینہ دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک میں شامل دو مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک حساس ادارے کے افسر کے قتل میں ملوث ہے، جبکہ دوسرا ملزم بھی مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک 2014ء سے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کے خلاف لاہور میں دہشت گردی کے مقدمات بھی درج ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان کے سروں کی قیمت پانچ، پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔حکام نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان ریڈ بک میں شامل مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے