وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا انتخاب 27 اگست کو ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے اہم مرحلے کے تحت نئے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا انتخاب 27 اگست کو ہوگا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قانون ساز اسمبلی میں قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے 27 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اراکینِ اسمبلی اپنے ووٹ کے ذریعے نئے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے۔مخصوص نشستوں، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کے بعد وزیراعظم کا انتخاب حکومت سازی کا آخری اور اہم مرحلہ ہوگا۔نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی، جس کے ساتھ ہی آزاد جموں و کشمیر میں نئی منتخب حکومت باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے