سرکاری افسران کے اثاثے اب چھپ نہیں سکیں گے؟ حکومت نے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کردیا

وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثوں اور آمدن کی تفصیلات ڈیجیٹل کرنے کا نظام نافذ کردیا ہے، جس کے تحت گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام افسران کو اپنی اثاثہ و آمدن ڈیکلریشن آن لائن جمع کرانا ہوگی۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام آئی ایم ایف کے ساتھ چوتھے اقتصادی جائزےسے قبل کیا گیا ہے، جس پر مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے ہیں۔ اثاثہ ڈیکلریشن کا آن لائن نظام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا ہے۔نئے نظام کے تحت سرکاری افسران کو مالی سال 2025-26 کے لیے اپنی آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کے مخصوص آن لائن پورٹل پر جمع کرانا ہوں گی۔ اس مقصد کے لیے روایتی دستی طریقہ کار کی جگہ ڈیجیٹل نظام نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ30 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کی آمدن اور اثاثوں کی ڈیکلریشن سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 15-Aکے تحت ڈیجیٹل کی جائے گی، جبکہ سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 کے تحت گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے لیے آن لائن اثاثہ ڈیکلریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ایف بی آر پورٹل پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے افسران کو اپنا نام، عہدہ، ذاتی ای میل، موبائل نمبر اور شناختی کارڈ نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق افسران کی ایسی ذاتی ای میل فراہم کرنا ضروری ہوگی جو سرکاری تعیناتی یا کیڈر تبدیل ہونے سے متاثر نہ ہو۔کیڈر ایڈمنسٹریٹر متعلقہ افسران کی تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کرے گا، جس کے بعد ایف بی آر اکاؤنٹ بنانے سے متعلق اطلاع دے گا۔ پورٹل فعال کرنے کے لیے افسران شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے لاگ اِن کریں گے، جبکہ پاس ورڈ بھولنے کی صورت میں ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے ون ٹائم پاس ورڈ فراہم کیا جائے گا۔پورٹل پر لاگ اِن ہونے کے بعد افسران اپنے ڈیش بورڈ میں موجوڈیکلریشن‘کے آپشن کے ذریعے آمدن اور اثاثوں کی مطلوبہ تفصیلات جمع کراسکیں گے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر جمع کرائے گئے اثاثہ جات کے گوشواروں کی رسک بیسڈ چیکس کے ذریعے تصدیق کرے گا، جبکہ گوشواروں کے غیر حساس حصے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر عوام کے لیے شائع کیے جائیں گے۔سرکاری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ گوشوارے جمع کراتے وقت تمام معلومات مکمل اور درست فراہم کی جائیں۔ غلط بیانی، معلومات چھپانے یا گوشوارہ جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ قواعد کے تحت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اثاثہ ڈیکلریشن میں کسی غلطی کی صورت میں اس کی درستی کی اجازت30 نومبر 2026تک ہوگی۔ گوشوارے جمع کرانے کے بعد ان کی تفصیلات افسر کے پورٹل میں **’سبمٹڈ ٹاسکس ٹیب پر ظاہر ہوں گی۔پورٹل پر گوشوارے جمع کرانے میں کسی بھی مسئلے کی صورت میں متعلقہ افسر کو اپنے **کیڈر ایڈمنسٹریٹرسے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے