پیٹرول 391 روپے 22 پیسے، ڈیزل 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول 391 روپے 22 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 421 روپے 45 پیسے فی لیٹرہوگیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 17 ستمبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں، جس کے اثرات پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ردوبدل پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق 17 ستمبر کے لیے رات 12 بجے سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے