اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد

پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جس کے تحت شہر میں کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ کی اجازت نہیں ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، جبکہ پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے