پیٹرول 1 روپے 65 پیسے اور ڈیزل 88 پیسے سستا ہوگیا


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 19 سے 21 ستمبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کردی۔پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے تعین کردہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔اوگرا نے یہ قیمتیں حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 19 ستمبر سے 21 ستمبر 2026 تک کے لیے مقرر کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے