مظفرآباد JAACکے تین فعال ارکان نے علیحدگی اختیار کرلی


مظفرآباد: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ مظفرآباد کے تین فعال ارکان راجہ محمد روہان کیانی، احتشام عظمت کیانی اور فرزین احمد کیانی نے کمیٹی سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔
تینوں افراد کا تعلق مظفرآباد کے اپر اڈہ، مدینہ مارکیٹ سے ہے اور وہ اس سے قبل جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اپر اڈہ عوامی تاجران کے پلیٹ فارم پر فعال رہے ہیں۔راجہ محمد روہان کیانی نے کمیٹی سے اپنی وابستگی ختم کرنے کا اعلان کیا، جبکہ احتشام عظمت کیانی نے بھی تنظیمی سرگرمیوں سے خود کو الگ کرلیا۔ اسی طرح فرزین احمد کیانی نے بھی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے آئندہ اس پلیٹ فارم کا حصہ نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک ہی علاقے سے تعلق رکھنے والے تین فعال ارکان کی بیک وقت علیحدگی کو مقامی سطح پر اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے