پٹرول ریلیف سکیم، اسلام آباد انتظامیہ نے نگرانی سخت کردی

اسلام آباد: وزیراعظم کی ریلیف سکیم کے تحت پٹرول کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے حکومتی پالیسی پر عمل درآمد مزید سخت کردیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے پالیسی پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور رعایتی قیمت پر پٹرول کی فراہمی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔عرفان نواز میمن کے مطابق پٹرول پمپس پر حکومتی ریلیف کی فراہمی کی ڈیش بورڈ کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں کے لیے رجسٹریشن کا آسان نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام تک حکومتی ریلیف پہنچانے کے لیے تمام فیول اسٹیشنز کو پابند بنایا گیا ہے۔ ریلیف سکیم سے متعلق آگاہی کے لیے پٹرول پمپس پر اشتہارات بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شہری گھر بیٹھے آسان رجسٹریشن کے عمل کے بعد حکومتی ریلیف سکیم سے با آسانی استفادہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے