امام الحق پر سنگین الزامات، کرکٹ بورڈ نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی کرکٹر امام الحق کے خلاف مبینہ مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جبکہ ان کے خلاف پرانی فائل بھی دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امام الحق پر مبینہ طور پر جعلی انجری، ڈریسنگ روم سے متعلق معلومات لیک کرنے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ انگلینڈ سے قبل نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران بھی امام الحق کی انجری پر کرکٹ بورڈ کو شکوک و شبہات تھے۔ اس معاملے کی تحقیقات کے بعد اوپنر پر دو سال کی پابندی عائد کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق ایک سابق ہیڈ کوچ اور سابق سلیکٹر نے حکام سے ملاقات کرکے امام الحق پر پابندی عائد نہ کرنے کی سفارش کی تھی، جبکہ ایک سابق کپتان نے بھی انہیں پابندی سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ الزامات کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد امام الحق کے خلاف پابندی سمیت دیگر تادیبی کارروائی کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے