سانحہ پمز، 14 بچوں کی ہلاکت انکوائری رپورٹ وزارت داخلہکو ارسال

وفاقی پولیس نے اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کی نرسری میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے والے سانحے کی انکوائری رپورٹ مکمل کر کے آئی جی اسلام آباد کو ارسال کردی ہے، جو وزارت داخلہ کو بھیجی جائے گی. رپورٹ میں نامزد افسران کے تحریری بیانات، ان کی لوکیشنز، پمز اسپتال اور سیف سٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی شامل کی گئی ہیں.پولیس ذرائع کے مطابق سابق ای ڈی پمز عمران سکندر، پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ، ڈاکٹر نغم، ڈاکٹر مطاہر، چوہدری وارث علی رضا، ڈاکٹر نوشیلا امجد، ڈاکٹر محمد عثمان، ڈاکٹر عبدالرحمان اور بچہ بچانے والی نرس رضیہ کے بیانات دفعہ 174 کے تحت ریکارڈ کر لیے گئے ہیں. وزارت داخلہ کی جانب سے حتمی اجازت ملنے کے بعد اس واقعے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے