نالہ لئی میں طغیانی، شہریوں کی املاک متاثر، متعدد گاڑیاں پانی کی نذر
راولپنڈی: بپھرے ہوئے نالہ لئی کے سیلابی ریلے نے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ متعدد گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ نالہ لئی کے کنارے قائم پارک میں کھڑی کئی گاڑیاں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد تیز بہاؤ میں بہہ گئیں، جبکہ سنگین صورتحال کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد کنارے پر کھڑی گاڑیاں پانی کے تیز ریلے میں بہتی چلی گئیں۔ گاڑیوں کے مالکان نے انہیں بچانے کی کوشش کی اور قریب موجود بلند مقام پر کھڑے ہوکر صورتحال کا جائزہ لیتے رہے، تاہم وہ گاڑیوں کو پانی کے ریلے سے بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔