افتخار گیلانی کی مریم نواز سے ملاقات،آزادکشمیر کو ترقی کی مثال بنانے کا عزم

لاہور: نومنتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اہم ملاقات کی، جس میں آزادکشمیر کے ریاستی امور، ترقیاتی معاملات اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزادکشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، جبکہ وزیراعظم آزادکشمیر نے مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزادکشمیر کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبے آزادکشمیر کی ترقی کے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں۔انہوں نے پنجاب میں تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں پر مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت اور رہنمائی میں آزادکشمیر کو ترقی کی مثال بنانا چاہتے ہیں۔ملاقات سے قبل صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے آزادکشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے