محمد عباس کی 900 فرسٹ کلاس وکٹیں مکمل، لارڈز میں انگلینڈ کو ابتدائی جھٹکے
لند ن پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے لارڈز کے تاریخی میدان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے 900 وکٹیں مکمل کرلیں۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے سیشن میں محمد عباس نے بین ڈکٹ کو 17 رنز پر آؤٹ کرکے اپنی 900ویں فرسٹ کلاس وکٹ حاصل کی۔ اسی سیشن میں انہوں نے ایموگے کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔محمد عباس نے یہ اعزاز اپنے 222ویں فرسٹ کلاس میچ میں حاصل کیا۔ ان کے فرسٹ کلاس کیریئر میں 20.43 کی شاندار بولنگ اوسط کے ساتھ 57 مرتبہ پانچ وکٹیں اور 15 مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی شامل ہے۔900 وکٹیں مکمل کرنے کے بعد محمد عباس 21ویں صدی میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔اس فہرست میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 1157 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ جنوبی افریقا کے سائمن ہارمر 1056، سری لنکا کے ملندا پشپاکمارا 1010 جبکہ انگلینڈ کے ٹم مرٹاگ 959 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔لارڈز ٹیسٹ کے ابتدائی سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم محمد عباس کی شاندار بولنگ کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور 13 اوورز میں 57 رنز پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھی۔انگلینڈ کی تینوں ابتدائی وکٹیں محمد عباس نے حاصل کیں، جن میں انگلش کپتان جو روٹ کی اہم وکٹ بھی شامل تھ