پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نئی قیمتیں کب تک رہیں گی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کے بعد پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں 26 اور 27 اگست 2026 کے لیے نافذ کردی گئی ہیں۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔پٹرول کی قیمت میں بھی 1 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز پٹرول 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔وزارت توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی مذکورہ نئی قیمتیں صرف 26 اور 27 اگست 2026 کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ اس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے