پشین میں دہشت گردوں کی فائرنگ، تعمیراتی کام میں مصروف 4 مزدور جاں بحق
کوئٹہ پشین کے علاقے سرانان میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کی تعمیر کرنے والے مزدوروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔واقعے کے بعد جاں بحق مزدوروں کی لاشیں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے۔