آزاد کشمیر میں نئے وزیراعظم کی نامزدگی، شہباز شریف اور نواز شریف میں اہم مشاورت
وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی نامزدگی سمیت ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی، جس کے دوران آزاد کشمیر میں نئے وزیراعظم کو نامزد کرنے کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیاملاقات ختم ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے۔