آزاد کشمیر میں 25 مئی سے 31 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا امکان ، محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کر دی
آزاد کشمیر میں 25 مئی سے 31 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس حوالہ سے محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے ہیٹ ویوو کے پیش نظر شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ پانی پئیں اور خود کو ہر ممکن ہائیڈریٹ رکھیں، دوپہر 10 بجے سے شام 5 بجے تک غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔گھروں میں پردے استعمال کریں تاکہ سورج کی روشنی براہ راست اندر نہ آئے۔ہلکے، ڈھیلے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں See less