پاکستان، روس کا سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

راولپنڈی: روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے بدھ کے روز چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) و چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (GHQ) میں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے پاکستان اور روس کے سکیورٹی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور باہمی رابطہ و تعاون بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنے اور بالخصوص سکیورٹی کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور پر عملی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ روسی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے