فاتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ، وزیراعظم آزاد کشمیر کی قوم کو مبارکباد
اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے فاتح ٹو میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی ترقی کا واضح مظہر قرار دیا ہے۔انہوں نے کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فوج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فاتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں اور جدید سائنسی و تکنیکی پیش رفت کا نمایاں اظہار ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مسلح افواج اور دفاعی شعبے سے وابستہ سائنسدان ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، جن پر وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔افتخار گیلانی نے کہا کہ فاتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔