پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سیاسی اثرات، صدر اور وزیراعظم کا صورتحال کا جائزہ


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ اور اس کے سیاسی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے صدر مملکت اور وزیراعظم کو تازہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے ساتھ جاری مشاورت میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی آئینی یا قانونی اقدام پر غور کرنے سے قبل مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے موجودہ سیاسی صورتحال سے نمٹنے اور آئندہ کی راہ متعین کرنے کے لیے مذاکرات اور باہمی مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے