اسحاق ڈار ریاض پہنچ گئے، ایس پی ڈی سی اجلاس میں شرکت کریں گے
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، جہاں وہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان قائم اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی (SPDC) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ریاض پہنچنے پر اسحاق ڈار کا سعودی مسلح افواج کے میجر جنرل عثمان الزہرانی، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور سعودی وزارت خارجہ کے پروٹوکول افسر ہیثم نے استقبال کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ریاض پہنچے ہیں۔ تینوں ممالک کے اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام ایس پی ڈی سی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ و دفاع کے علاوہ تینوں ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے (MJDA) کے تحت تعاون کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ خطے کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں اور علاقائی سلامتی کے فروغ کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا فریم ورک تشکیل دیا گیادفتر خارجہ کے مطابق ایس پی ڈی سی کا اجلاس خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے 24 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران مکہ معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا تھا اور تینوں ممالک کے عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا تھا۔