آزاد کشمیر حکومت کا امتحان شروع، عوامی مسائل کے فوری حل کی ضرورت ہے: سردار عتیق

راولپنڈی :(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔سابق وزیراعظم سردار عتیق خان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاژ کرنے کے لیے مختلف سازشوں میں مصروف ہے، تاہم وہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔سردار عتیق خان کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس کل بھی تحریک آزادی کشمیر کی محافظ تھی اور آج بھی اپنے بنیادی مقاصد پر ڈٹی ہوئی ہے۔مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجاہد منزل میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی نومنتخب حکومت کا امتحان شروع ہو چکا ، آئے روز احتجاج اور شٹر ڈاؤن جیسے حالات سے بچنے کیلئے حکومت کو باریک بینی سے موجودہ حالات کا جائزہ لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری اور مؤثر حل تلاش کرنا ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔سیاسی و سماجی شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر باہمی مشاورت سے تمام مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ ہم اس ریاست کے محافظ ہیں جو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہےانہوں نے کہا کہ ریاست کے استحکام اور عوامی مسائل حل کیلئے اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔دریں اثنا مجاہد منزل میں سردار عتیق احمد خان سے ملاقات کے دوران عبدالمجید طاہر، سردار ارشد عباسی اور اشتیاق عباسی نے بھی موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے