وسیم اکرم نے فخر عالم کی پرانی ویڈیو شیئر کردی، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے قریبی دوست اور معروف میزبان فخر عالم کی ماضی کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جس کے بعد کلپ تیزی سے وائرل ہوگیا۔وسیم اکرم اور فخر عالم کی دوستی کئی برسوں پر محیط ہے اور دونوں مختلف کرکٹ ٹرانسمیشنز کے دوران بھی ایک ساتھ نظر آتے رہے ہیں۔ رواں برس دونوں نے ایک ساتھ حج کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔فخر عالم شوبز سے بھی وابستہ رہے ہیں اور ماضی میں اداکاری کے میدان میں کام کرچکے ہیں۔ وہ اداکارہ ریشم کے ساتھ ایک فلم میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔وسیم اکرم نے اسی فلم کا ایک پرانا ڈانس کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں فخر عالم اپنے اُس وقت کے انداز میں رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جبکہ متعدد شوبز شخصیات نے بھی فخر عالم کی پرانی ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے