حوثیوں کی بڑی پیش رفت، میون جزیرہ اور ذباب شہر قبضے میں لینے کا دعویٰ

یمن کے حوثیوں نے باب المندب میں واقع اسٹریٹجک اہمیت کے حامل میون جزیرے اور بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ذباب پر قبضے کا دعویٰ کردیا ہے۔یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری فورسز میون جزیرے سے نکل گئی ہیں، جبکہ یمنی فوج نے شہریوں کو تعز-المخا اور المخا-ذباب کے راستے استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔حوثی وزارت صحت کے مطابق 3 ستمبر سے سعودی قیادت میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں اب تک 82 افراد ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی پر زور دیا، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا محاذ کھولنے سے گریز کیا۔حوثی رہنما محمد البخیتی بھی گزشتہ روز باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے