برمنگھم ٹیسٹ میں رضا اللہ کا طوفان، 63 گیندوں پر 81 رنز اور 9 چھکے

برمنگھم ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 81 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔رضا اللہ کے 9 چھکے انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ اننگز کے دوران سب سے زیادہ چھکوں کے ریکارڈ کے برابر ہوگئے۔ اس سے قبل انگلینڈ کے بین اسٹوکس نے 2023 کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 155 رنز کی اننگز کے دوران 9 چھکے لگائے تھے۔رضا اللہ کی اننگز کی ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ایک ہی ٹیسٹ اننگز میں اتنے چھکے لگائے جتنے انگلینڈ کے لیجنڈری بلے باز سر جیفری بوائیکاٹ نے اپنے پورے 108 ٹیسٹ میچز کے کیریئر میں لگائے تھے۔نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر نے ڈیبیو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر ٹِم ساؤتھی کے ریکارڈ کو بھی برابر کردیا۔رضا اللہ کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے برمنگھم ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے اور انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے ہدف دیا۔ان کی 81 رنز کی برق رفتار اننگز نے پاکستان کے مجموعے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے ساتھ انگلینڈ کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں چھکوں کے حوالے سے ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے