سانحہ پمز نومولودکو بچانےوالی نرس کےلیےبڑااعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دوران جان پر کھیل کر نومولود کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کے لیے تمغہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے رضیہ نورین سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دوران نرس رضیہ نورین کی جانب سے نومولود کی جان بچانے کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی اس بیٹی کا نام سنہری حرفوں میں یاد رکھا جائے گا۔وزیراعظم نے اعلان کیا کہ رضیہ نورین کو 23 مارچ2027 کو تمغہ خدمت سے نوازا جائے گا، جبکہ انہیں ایک کروڑ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔اس موقع پر نرس رضیہ نورین نے وزیراعظم کو پمز اسپتال میں پیش آنے والی آتشزدگی اور نومولود کو بچانے کے واقعے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی تھیں کہ باقی بچوں کو بھی بچائیں، تاہم ایسا ممکن نہ ہوسکا۔رضیہ نورین کے مطابق، ایک بچے کو بچانے کے بعد جب وہ واپس آئیں تو بلاسٹ ہوگیا اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔انہوں نے کہا کہ دیگر نرسوں نے بھی اس موقع پر بہت کام کیا اور وہ بھی تعریف کی مستحق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے