لاہور: پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردباغ آزاد کشمیر سے گرفتار


شادباغ اور نوانکوٹ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے میں سی ٹی ڈی نےدہشت گرد طارق کو حراست میں لے کر لاہور منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد طارق کو سی ٹی ڈی نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ سے حراست میں لیا، آزاد کشمیر پولیس نے بھی سی ٹی ڈی کے آپریشن میں معاونت کی۔ذرائع نے کہا کہ طارق کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق دہشت گرد طارق تین پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے