بہن بھائی پر تشدد کیس، عدالت کا ایس ایس پی کمپلین سیل اور ایس ایچ او درخشاں کو نوٹس

کراچی: ایڈیشنل سیشن عدالت ساؤتھ نے ڈیفنس میں بااثر خاتون کی جانب سے بہن بھائی پر مبینہ تشدد کے معاملے پر ایس ایس پی کمپلین سیل ساؤتھ اور ایس ایچ او درخشاں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔خاتون سیدہ نور العین نے مقدمہ درج کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں مریم علی رضا، ان کے بیٹے حماد رضا، بیٹی اور پولیس اہلکاروں کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے ان کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا، جبکہ تشدد کا نشانہ بھی انہیں بنایا گیا اور مقدمہ بھی انہی کے خلاف درج کردیا گیا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس سے متعدد بار رجوع کیا گیا، تاہم بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی۔ متاثرین نے تشدد اور مقدمے کے بعد خود کو شدید عدم تحفظ کا شکار قرار دیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مبینہ طور پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور درخواست گزاروں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے