پی سی بی نے 7 کھلاڑی ریلیز کردیئے، صائم ایوب سمیت 7 نئے کھلاڑی اسکواڈ میں شامل


اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لارڈز ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز اور ان کی جگہ مزید 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔پی سی بی کے مطابق اسکواڈ سے ریلیز کیے جانے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، علی عثمان، عامر جمال، محمد اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ان کی جگہ شامل کیے گئے 7 کھلاڑیوں میں 5 ایسے ہیں جنہیں ابھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملا، جبکہ 2 کھلاڑی پہلے ہی ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں بیٹر صائم ایوب اور عبداللہ فضل شامل ہیں، جو بالترتیب 8 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرنے والے آل راؤنڈر عرفات منہاس بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ وہ پاکستان کی جانب سے 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 4 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عمران جونیئر، وکٹ کیپر بیٹر اور قائداعظم ٹرافی 2025-26 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ سعد بیگ، آل راؤنڈر محمد عمران اور رضااللہ شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق تمام نئے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔دوسری جانب پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے سرفراز احمد اور عمر گل کو ریلیز کردیا ہے، جبکہ ان کی جگہ مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے