لارک جزیرے پر امریکی حملہ، ایران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی


ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی اہلکاروں اور شہریوں کے شہید و زخمی ہونے کی تصدیق کردی، تاہم جانی نقصان کی حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی حملے کا جواب دیا جائے گا اور اس کارروائی کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔اس سے قبل ایک امریکی عہدیدار نے بتایا تھا کہ امریکی فورسز نے لارک جزیرے پر پاسدارانِ انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا۔امریکی حکام کے مطابق حملے کے وقت مذکورہ لانچرز سے آبنائے ہرمز کی جانب بحری بارودی سرنگیں لے جانے والے راکٹ داغنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔دوسری جانب ایرانی میڈیا نے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات اور آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں پر میزائل حملوں کے دعوے کیے ہیں۔ایرانی ٹی وی کے مطابق امریکی فوجی اڈوں کی جانب میزائل داغے گئے، جبکہ پریس ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے