آزاد کشمیر میں 31 اگست سے انٹرنیٹ بحالی کا فیصلہ، محکمہ داخلہ نے مراسلہ جاری کردی
ا
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت نے ریاست بھر میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کا آغاز پیر 31 اگست 2026 سے ہوگا۔ محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے اس حوالے سے وزارت داخلہ، حکومت پاکستان کو باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا ہے۔محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن میں نیلم کے بالائی اور زیریں علاقوں میں DSL اور 3G/4G سروسز بحال کی جائیں گی، جبکہ مظفرآباد میں تعلیمی اداروں اور بینکوں کے لیے صرفDSL سروس دستیاب ہوگی۔جہلم ویلی میں تعلیمی اداروں اور بینکوں کے لیے DSL سروس بحال کی جائے گی، جبکہ لیپا ویلی میں DSL اور 3G/4G سروسزفراہم کی جائیں گی۔پونچھ ڈویژن کے اضلاع راولاکوٹ اور سدھنوتی میں فی الحال پورے ضلع میں انٹرنیٹ سروس دستیاب نہیں ہوگی۔ باغ میں مرکزی شہروں، باغ سٹی اور دھیرکوٹ سٹی کے تعلیمی اداروں اور بینکوں تک DSL سروس محدود رہے گی، جبکہ حویلی کہوٹہ میں DSL اور 3G/4G سروسزبحال کی جائیں گی۔میرپور ڈویژن میں کوٹلی کے تعلیمی اداروں اور بینکوں کو ضلع بھر میں DSL سروس فراہم کی جائے گی، تاہم سینسہ سرساوا، بلوچ اور تتہ پانی اس سہولت سے مستثنیٰ ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بھمبر اور میرپور کے مکمل اضلاع میں DSL سروس بحال کردی جائے گی۔محکمہ داخلہ نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اور بینک برانچز کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ سیکریٹری اور چیف منیجر ایس بی پی کو حلف نامہ جمع کرائیں کہ وائٹ لسٹ کی گئی DSL کنکشنز کو **عوامی نظم و نسق، ریاستی مفادات یا قومی سلامتی کے منافی کسی سرگرمی یا موادکے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔