راولپنڈی میں بچی سے مبینہ زیادتی، شہریوں کا ملزم پر تشدد، ملزم فرار

راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کے علاقے سلیمان آباد میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں شہریوں نے ایک شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم ملزم ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ سلیمان آباد کے علاقے الہام میں پیش آیا، جہاں لواحقین اور علاقہ مکینوں نے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص ناظم اللہ کو پکڑ لیا۔بچی کے والد کے مطابق وہ محنت مزدوری کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی 12 سالہ بیٹی رات کے وقت گلی سے لکڑیاں لینے گئی، لیکن واپس نہ آئی۔ گھر پہنچنے پر اہلیہ نے بیٹی کے لاپتا ہونے سے آگاہ کیا، جس کے بعد اہل خانہ نے رات بھر اس کی تلاش کی۔والد کے مطابق صبح تلاش کے دوران انہوں نے ناظم اللہ کو اپنی بیٹی کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا اور اسے روک کر پوچھ گچھ کی۔ ان کے بقول، بچی نے بتایا کہ ملزم اسے بہلا پھسلا کر اپنی بیٹھک میں لے گیا، جہاں مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔واقعے کے بعد موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور انہوں نے مبینہ ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تاہم ناظم اللہ مبینہ طور پر ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔بچی کے والد نے پولیس سے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے