ستمبر میں ایپل کا بڑا سرپرائز، فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرانے کی تیاریاں

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل رواں سال ستمبر میں اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، جسے بعض رپورٹس میں ’’آئی فون الٹرا‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔بلومبرگ کے ٹیکنالوجی صحافی مارک گورمین کی رپورٹ کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون ابتدائی ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے اور اس کا جائزہ لینے والے افراد نے ڈیوائس کے حوالے سے مثبت رائے کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فون فولڈ ہونے کی صورت میں اتنا کمپیکٹ ہے کہ اسے جیب میں آسانی سے رکھا جاسکتا ہے، جبکہ ڈیوائس کا ہِنج بھی مضبوط اور پائیدار پایا گیا ہے۔ایپل نے فولڈ ایبل آئی فون کے بڑے اندرونی ڈسپلے کے لیے سافٹ ویئر میں بھی خصوصی تبدیلیاں کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بڑی اسکرین پر ایپس اور آپریٹنگ سسٹم کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے آئی پیڈ سے ملتے جلتے ڈیزائن عناصر شامل کیے گئے ہیں۔تاہم فولڈ ایبل اسمارٹ فونز میں موجود اسکرین کی کریز اب بھی ایپل کے لیے ایک اہم چیلنج ہوسکتی ہے۔ فولڈ ہونے والی اسکرین کے درمیان بننے والی شکن اس ٹیکنالوجی کی نمایاں خامیوں میں شمار ہوتی ہے، جس پر صارفین ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون میں خصوصی توجہ دیں گے۔اگر یہ رپورٹس درست ثابت ہوتی ہیں تو ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون کمپنی کو فولڈ ایبل اسمارٹ فون مارکیٹ میں سام سنگ سمیت دیگر حریفوں کے مقابلے میں براہِ راست لا کھڑا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے