ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی۔نجی تی وی کے مطابق نیپرا نے ملک بھر کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 75 پیسے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ جون2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اضافےکا اطلاق رواں ماہ اگست کے بلوں میں کیا جائے گا۔