راولپنڈی: حلقہ ایل اے-44 کشمیر ویلی-5 میں مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری کامیاب
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں حلقہ ایل اے-44 کشمیر ویلی-5 (راولپنڈی) کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔
نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے امیدوار محمد احمد رضا قادری نے 2,308 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی۔
دوسرے نمبر پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی امیدوار مہر النساء رہیں، جنہوں نے 740 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ریاض اسلام 502 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ جماعت اسلامی (آزاد جموں و کشمیر) کے امیدوار حنیف مظفر دار نے 392 ووٹ حاصل کیے۔